نیک اور عقلمند کی تلاش

بہت دنوں کی بات ہے کہ کسی ملک کے ایک انصاف پسند بادشاہ کا وزیر مر گیا۔وہ وزیر بہت عقل مند اور نیک انسان تھا،جو بادشاہ کو رعایا کی بھلائی کے لیے اچھے مشورے دیتا تھا۔بادشاہ اس کو بہت عزیز رکھتا تھا اور اس پر مکمل بھروسہ کرتا تھا۔ بادشاہ کو اس کی موت کا بہت افسوس تھا۔بادشاہ کو ہی نہیں اس ملک کے عوام کو بھی وزیر کی موت کا غم تھا۔بادشاہ اپنے درباریوں میں سے کسی کو بھی اپنا وزیر بنا سکتا تھا ،لیکن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ملک کے ہی کسی عقل مند آدمی کو وزیر بنائے گا۔ بادشاہ اپنے ایک وفادار ملازم کے ساتھ رات کو بھیس بدل کر اپنی رعایا کے حالات جاننے کے لیے نکلتا تھا۔اس طرح وہ خود ملک کے حالات سے واقفیت حاصل کرتا تھا کہ اس کی رعایا اپنے ملک اور بادشاہ کے بارے میں کیا سوچتی ہے ایک بار آدھی رات کے وقت وہ شہر کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے ایک آدمی سے ٹکڑا گیا۔ بادشاہ نے پوچھا:تم کون ہو اور رات کے وقت یہاں کیا کررہے ہو؟ اس شخص نے جواب دیا:میں اس شہر کا ایک شریف انسان ہوں اور بے وقوفوں کو عقل مند بنانے کے گر سکھلاتا ہوں۔مجھے چوروں کا خوف نہیں ہے ،کیوں کہ میرے پاس چوروں کے لیے کوئی چیز نہیں ہے۔ بادشاہ گھوم پھر کر اپنے محل پہنچا اور دوسرے دن اس نے حکم جاری کیا کہ شہر میں رات کے وقت ہر شخص ہاتھ میں چراغ لے کر نکلا کرے۔جو شخص ایسا نہیں کرے گا ،اس کو سخت سزادی جائے گی۔ کچھ دنوں بعد بادشاہ رات کے وقت شہر کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ وہ ایک آدمی سے ٹکڑا گیا۔ بادشاہ کو بہت غصہ آیا اور اس نے پوچھا تم کون ہو اور اس وقت یہاں کیا کررہے ہو؟ جناب!میں اس شہر کا ایک معزز آدمی ہوں اور بے وقوفوں کو عقل سکھلاتا ہوں۔بادشاہ نے پہچان لیا کہ یہ وہی شخص ہے ،جو چند دن قبل اس سے ٹکڑایا تھا۔ کیا تم نے بادشاہ سلامت کا حکم نہیں سنا کہ رات کے وقت ہر آدمی ہاتھ میں چراغ لے کر نکلا کرے۔تم نے بادشاہ کے حکم کی تعمیل نہیں کی،اس لیے تم کو سخت سزا ملے گی۔بادشاہ نے غصے میں کہا۔ جناب والا!میرے ہاتھ میں چراغ ہے ،آپ دیکھ سکتے ہیں ۔ اس آدمی نے جواب دیا۔ مگر یہ روشن کیوں نہیں ہے؟ جناب والا! بادشاہ سلامت کے حکم میں صرف اتنا ہے کہ ہر آدمی ہاتھ میں چراغ لے کر چلے۔یہ حکم نہیں دیا کہ اس میں تیل بھی ہو اور وہ روشن بھی ہو۔ بادشاہ حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا۔ اس آدمی نے پھر کہا:میرا خیال ہے کہ بادشاہ کے دربار میں عقل مند وزیروں کا قحط ہے ،ورنہ ایسا حکم صادر کرنے سے پہلے وہ بادشاہ سلامت کی توجہ دلاتے۔میری دعا ہے کہ خدا ہمارے بادشاہ سلامت کو ایک عقل مند وزیر با تدبیر عطا فرمائے۔ بادشاہ یہ بات سن کر دل ہی دل میں بہت شرمندہ ہوا۔وہ اس آدمی کے ساتھ ساتھ چلنے لگا اور باتوں میں اس کے بارے میں ذاتی معلومات اس سے حاصل کرلیں۔ بادشاہ نے پوچھا: تمھارا پیشہ کیا ہے ۔اس نے جواب دیا:جناب والا!میں ایک مدرسے میں استاد ہوں اور عقل مند بنانے والی وہ عظیم کتابوں کا حافظ ہوں۔ اس کے علاؤہ بہت ساری ایسی کتابیں پڑھاتا ہوں جو انسان کو عقل مند بنا کر ان کو کامیاب انسان بنا سکتی ہیں میرے استاد نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر کوئی آدمی گلستان اور بوستان کی حکایتوں کو سمجھ کر پڑھے اور غور کرے تو ایک دن وہ عقل مند ترین انسان بن کر کسی بادشاہ کے دربار میں جگہ پا سکتا ہے ۔ باتیں کرتے کرتے اس عقل مند انسان کا گھر آگیا اور وہ رخصت ہو گیا۔بادشاہ نے اس کے مکان اور محلے کو ذہن نشین کرلیا اور اپنے محل میں واپس چلاگیا۔ دوسرے دن بادشاہ نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اس عقل مند انسان کو عزت کے ساتھ ہمارے حضور پیش کیا جائے۔ بادشاہ اس کی گفتگو اور عالمانہ باتیں سن کر بہت خوش ہوا اور اس کو اپنا وزیر بنا لیا۔اس وزیر نے بادشاہ کو بہت اچھے اور مفید مشورے دیے۔بادشاہ نے حکم دیا کہ شہر کے سارے باشندوں کو مفت چراغ اور تیل فراہم کیا جائے اور گلی کوچوں میں رات کو روشنی کرنے کے لیے چراغ تھامے نوکر رکھے جائیں۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ استادوں کے علاؤہ بھی شہر کے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ شیخ سعدی شیرازی کی کتابیں گلستان وبوستان ضرور پڑھے یہ تو ایک حکایت تھی ،لیکن سچ ہے کہ دنیا کہ عقل مند بنانے والی کتابوں میں گلستان بوستان بہت مشہور کتابیں ہیں اور ان کا ترجمہ دنیا کی تقریباً تمام زبانوں میں ہو چکا ہے ۔ان کو پڑھ کر آپ اپنی عقل ودانش میں اضافہ ضرور کر سکتے ہیں۔ اور آج کل انٹرنیٹ کا زمانہ ہے تو ہر بندے میں اتنا تو شعور ہونا چاہیے اور اتنا پڑھا لکھا تو ہونا چاہیے کہ اسے کلمہ نماز روزہ حج زکوۃ اور دینی مسائل کے بارے میں پتہ ہو اور دنیاوی مسائل کے بارے میں پتہ ہو تاکہ وہ دنیا میں بھی رہے تو اچھے اخلاق کے ساتھ رہے اور دنیاوی کامیابی کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھی تیاری کرے تو کیسی لگی آپ کو یہ حکایت مجھے امید ہے کہ یہ آپ کو پسند آئی ہوگی اور آپ نے انجوائے کیا ہوگا تو مزید ایسی حکایات کے لیے کمنٹ میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجئے گا اور ہماری حوصلہ افزائی کے لیے اس پوسٹ کو لائک بھی کر دیجئے گا

Please click for more Urdu Story 

Visit for more Urdu Quotes, Motivational Quotes, Good Morning Quotes, 2 Lines Quotes in Urdu, Islamic Quotes, Allama Iqbal Quotes, Hazrat Ali Quotes, Sad Quotes, Love Quotes, Emotional Quotes in Urdu, Kismat Quotes, Sabar Quotes, Urdu Poetry, Love Poetry, Sad Poetry, 2 Lines Poetry, Attitude Poetry in Urdu 2 Lines, Allama Iqbal Poetry, Deep Poetry, Sad Poetry about Life in Urdu, Emotional Poetry, Sad love Poetry in Urdu, Islamic Information, Islamic Waqiat, Urdu Story and More.

Thanks

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here