So friends we have brought for you unfaithful poetry in Urdu which you can read and share with your loved ones I hope you will like this poetry very much and express your valuable opinion in comment. Will definitely do it.
Top Bewafa Poetry in Urdu
کچھ لوگ ہماری قدر اس لیے بھی نہیں کرتے
کیونکہ ہم لوگ انہیں چاہنے میں بے انتہا کر دیتے
دل نے کہا بھی تھا مت چاہ اسے پاگلوں کی طرح
۔وہ مغرور ھو جائے گا تیری محبت کی انتہا دیکھ کر
اس سے تیری محبت کا تب احساس ہوگا
جب تو کسی اور کے پاس ہوگا
تم نے سوچا بہت مل جائیں گے چاہنے والے
یہ نہ سوچا کے فرق ہوتا ہے چاہتوں میں بھی
ہمیں ان سے ہے وفا کی امید
جو نہیں جانتے کہ وفا کیا ہے
کیسے ہو جاتے ہیں لوگ
کبھی اس کے کبھی اس کے
اس وقت تیرے دل میں بہت درد اٹھے گا
جب بچھڑ کر مجھ سے تجھے میرے ہم نام ملیں گے
بے وفائی کی خطا معاف لیکن
ذہنی بربادی کا گناہ نہیں بخشوں گی
تو اس طرح سے میرے ساتھ بے وفائی کر
کہ تیرے بعد مجھے کوئی بے وفا نہ لگے
دور حاضر میں میسر ہر چیز ہے لیکن
کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں وہ بچھڑے ہوۓ لوگ
دل تو بہت بار ٹوٹ چکا ہے تیری بے وفائی پر
دعا کرو اس بار سانسیں ٹوٹے
پاٸیدار خلوص میں دشواریاں نہ کر
چاہت نہیں تو ہم سے اداکاریاں نہ کر
دعائے بد نہیں دیتا ہوں فقط اتنا کہتا ہوں
کہ جسے تیرا دل لگی ہو وہ تجھ سا بے وفا نکلے
اے دل کیوں اس کے پیچھے پاگل ہے
جس کو تیری پرواہ تک نہیں ہے
بچھڑنے کا وہ پہلے سے تہیہ کر چکا تھا
اسے میری طرف سے بدگمانی چاہیے تھی
میری قبر کو تکیہ آغوش بنا کے بیٹھا ہے
میرے قاتل کا کہیں دل نہ لگا میرے بعد
میرے دل میں رہ کے کسی اور کو چاہنے والے
خدا تجھے تجھ جیسے محبوب سے نوازے
میں نے کبھی تیرے عشق میں شرک نہیں کیا
لیکن تیرے شرک کو میں نے سہا ضرور ہے
ایسی محبت کا کیا کرے کوئی
جو کسی کو آزما کر وآپس آئی ہو
ہم نادان تھے جو اس کو خود کا ہم سفر سمجھ بیٹھے
وہ چلتا تھا میرے ساتھ لیکن کسی اور کی تلاش میں
لاکھ قسمیں لے لو کسی سے
چھوڑنے والے چهوڑ جاتے ہیں
کاش کے تم میرے ہو جاتے
بس اک آرزو ہے کاش کے ہم تیرے ہو پاتے
تمہاری باتوں سے لگنے لگا ہے
کسی کی باتوں میں آئے ہوئے ہو
تب جان نکل جاتی ہےصاحب
جب یار اپنا ہو اور باتیں غیروں کی ہوں
جب دل میں چاہت نہ رہے تو
باتیں خود بخود کڑوی لگنے لگتی ہیں
تم سے نفرت بھی اب نہیں کرنی
یہ بھی تعلق کی ایک علامت ہے
میری ہستی ہوئی زندگی ویران بنا کے چلی گئی
دل پر میرے زخم کا نیا نشان بنا کے چلی گئی
وقت ہی برا تھا یا برے تھے ہم
ہمارے دل سے کھیل کر وہ انجان بنا کے چلی گئی
اس کی بے وفائی کے بعد بھی اسے چاہا
یہ اعتراف بھی شامل ہے میرے گناہوں میں
کوئی نہیں تھا دل میں اس کے سوا
پھر بھی توڑ کر دیکھا اس نے میرا دل
محبت میں اب نہ کروں گی کسی کو
میری جگہ تو نے دے دی کسی کو
سوچتا ہو خود پر ہی لگا لو الزام
دل مانتا ہی نہیں کہ تو بے وفا تھی
خدا نوازے تجھے مجھ سے بہتر
پھر بھی تو میرے لیے ترسے
عشق کے قصے نہ چھیڑو دوستوں
میں اسی میدان میں ہارا تھا کبھی
کون کہہ سکتا ہے اسے دیکھ کر دوستوں
یہ وہی ہے جو ہمارا تھا کبھی
اک چھوٹی سی غلطی پر مجھے وہ چھوڑ گیا
جیسے صدیوں سے میری غلطی کی تلاش میں تھا
بہت امید توڑی تھی بڑا مان توڑا تھا
منزل پر پہنچ کر اس نے میرا ہاتھ چھوڑا تھا
سکھا دی بیوفائی بھی تمہیں ظالم زمانے نے
کہ تم جو سیکھ لیتے ہو ہم ہی پر آزماتے ہو
میں خود اقرار کر لوں گا کہ میں نے جان خود دی تھی
سرِ محشر بھلا تجھ کو پریشان کون دیکھے گا
بیوفائی کا ان کی ان سے کیا گلا کریں
وہ تھے ہی مسافر انہیں جانا ہی تھا
نصیب سے زیادہ بھروسہ تم پر کیا تھا صاحب
پھر بھی نصیب اتنا نہیں بدلا جتنا تم بدل گئے
ہم اس کی غلطی تھے صاحب
اس نے غلطی سدھار لی
ہم نے زندگی اجاڑ لی
اس کے تبسم کی معصومیت پہ نہ جا
بے وفا لوگ بڑے فنکار ہوا کرتے ہیں
ایک تجھ سے تعلق ختم ہونے کے بعد
میں نے چن چن کے تعلق ختم کیے
اے دل تنہائی میں رہنے کا عادی ہو جا
بدل گئے ہیں وہ لوگ جو صبح شام یاد کیا کرتے تھے
تیری کھائی ہوئی جھوٹی قسمیں میرے سر کی
ہائے ظالم اب مجھے اکثر بیمار رکھتی ہیں
پانی نہ تھا تو پیڑ لگایا کیوں
پیار نہ کرنا تھا تو دل لگایا کیوں
اور جب چھوڑ جانا تھا تنھا تو
اس دل میں گھر بنایا کیوں
محبتیں پناہ مانگتی ہیں
لوگ اس قدر بے وفا ہیں آج کل
اے بے وفا تو آئے میرے جنازے پے
فوٹ فوٹ کر روئے پر تیری ایک نہ سنی جائے
تیری آنکھوں کی سامنے سے میرا جنازہ لے کر جایا جائے
تجھے ہاتھ نا لگانے دیا جائے
میں مر کیوں جاتی اس کے بے وفا ہو نے سے
کیا وہ ہی تھا اس دنیا میں دل لگانے کے لئے
اس کے لہجے کے بدلنے کی کہانی کوسمجھ کر
اب بھی اے دل اسے چاہو تو تمہاری مرضی
اسے تو ہر بات یاد رہتی تهی
نہ جانے مجهے کیسے بهلایا ہوگا
تیرے نام کے دھاگے بھی
کل دربار سے کھول لایا ہوں
چاہنے والوں کو ملتے ہی نہیں چاہنے والے
ہم نے ہر دغا باز کی باہوں میں صنم دیکھے ہیں
جب کوئی کسی کا ساتھ چھوڑتا ہے
تو آنکھیں نہیں دل بھی روتا ہے
Visit for more Urdu Poetry, Sad Poetry, Love Poetry, Bewafa Poetry in Urdu, Motivational Quotes, Good Morning Quotes,Sad Quotes, Islamic Information, Islamic Waqiat, Urdu Story and More.