In this post we have brought you smile quotes in Urdu that you can read and share with your loved ones on Facebook, TikTok, Instagram and Twitter.
For more smile quotes in urdu please share your valuable opinion in comment.
Read the Smile Quotes in Urdu
مسکراہٹ تبسم ہنسی قہقہے سب کے سب کھو گئے
ہم بڑے ہو گئے
خدا کرے وہ لمحے کبھی ختم نہ ہوں
جن لمحوں میں ہمارے والدین مسکراتے ہیں
مسکراہٹ تمہاری زندگی میں مزید دس سال کا
اضافہ کر دے گی
انسان کی انسانیت تب ختم ہوتی ہے
جب اسے دوسروں کے دکھوں پر ہنسی آنے لگے
مسکرائیں اور آگے بڑھ جائیں
اس سے اچھا انتقام اور کیا ہوگا
دنیا کے سب سے قیمتی خوشی وہ ہوتی ہے
جب تمہارے ماں باپ تمہاری وجہ سے مسکرا رہے ہوتے ہیں
ہنستے رہو گے تو پوری دنیا ساتھ دے گی
ورنہ آنسو کو تو اپنی آنکھ تک گرا دیتی ہے
نفرتوں کے بازار میں جینے کا الگ ہی مزہ ہے
لوگ رلانا نہیں چھوڑتے اور ہم مسکرانا نہیں چھوڑتے
میرے نزدیک قہقہہ وہ ہے کہ
جسے نچوڑا جائے تو آنسو ٹپکیں
کامیاب لوگ اپنے ہونٹوں پر دو چیزیں رکھتے ہیں
خاموشی اور مسکراہٹ خاموشی مسائل سے دور رہنے
کے لیے مسکراہٹ مسائل کا حل
اے غم زندگی نہ ہو ناراض
مجھ کو عادت ہے مسکرانے کی
ٹھہر سکے جو لبوں پہ ہمارے
ہنسی کے سوا ہے مجال کسی کی
کسی کے چہرے کی مسکراہٹ بن کے دیکھو
خوشی نہیں تو سکون ضرور ملے گا
بچپن میں ہنسی خود آتی تھی اب لانی پڑتی ہے
پرانی تصویریں دیکھتے ہوئے اکثر مسکراہٹ اور
کبھی کبھی آنکھوں میں نمی سی آ جاتی ہے
کہ کتنا کچھ بدل گیا
میں ہنستا تو روز ہوں پر خوش ہوئے
زمانہ ہو گیا
مسکرائے زندگی مختصر سی ہے
وہ مسکرا کے سارے درد ٹال دیتا ہے
رب کسی کسی کو یہ کمال دیتا ہے
مسکراہٹ انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ایک عظیم تحفہ ہے اس عظیم تحفے کی قدر کریں
یعنی مسکرانے میں کنجوسی نہ کریں کھل کر مسکرایا کریں
وہ مسکراہٹ بہت پر اصرار ہوتی ہے
جو کسی درد کو چھپا کر ضبط کے نتیجے
میں حاصل ہوتی ہے
ایک ذرا سا جو میں مسکرا دوں
غم بھی کہتے ہیں لاجواب ہو تم
لوگوں کو اس بات سے غرض نہیں ہوتی
کہ آپ خوش رہتے ہیں یا نہیں انہیں فرق اس بات
سے پڑھتا ہے کہ آپ انہیں خوش رکھتے ہیں کہ نہیں
آنسو مسکراہٹ سے زیادہ ہوتے ہیں پتہ ہے کیوں
کیونکہ مسکراہٹ تو سب کے لیے ہوتی ہے مگر آنسو
صرف ان کے لیے ہوتے ہیں جنہیں ہم کھونا نہیں چاہتے
مسکرانا سیکھنا پڑتا ہے رونا تو لوگ سیکھا دیتے ہیں
جس کی قسمت میں لکھا ہو رونا
وہ مسکرا بھی دیں تو آنسو نکل آتے ہیں
کتنی خاموش مسکراہٹ تھی شور بس آنکھ کی نمی میں تھا
مسکراہٹ تناؤ کم کر کے راحت کا احساس فراہم کرتی ہے
دل نے جو چاہا وہ کبھی نہیں پایا جھوٹی
مسکراہٹ سے ہم نے غموں کو چھپایا
مسکراہٹ درد کی شکست اور چہرے کی رونق ہے
مسکراہٹ ہے حسن کا زیور مسکرانا نہ بھول جایا کرو
ہنستے ہوئے چہروں کو غموں سے آزاد نہ سمجھو
ہزاروں غم چھپے ہوتے ہیں ہلکی سی مسکان میں
کوئی تو میرے دل کا حال جان لے
مسکان کے پیچھے کیوں غم کی گھات ہے
مسکراہٹ روح کا دروازہ کھول دیتی ہے
تجھے حیران کرنے کی ضد میں ہر غم پہ قہقہہ لگایا ہم نے
عظیم ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے آنسوؤں کو
مسکراہٹ میں تبدیل کرنے کا فن رکھتے ہیں
یوں مسکرائے کہ جان سی کلیوں میں پڑ گئی
یوں لب کشا ہوئے کہ گلستان بنا دیا
مسکراتے تیری طرح ہم بھی کاش احساس مر گیا ہوتا
محض شرارتیں اور مسکراہٹیں نہیں ہیں وہ
میرے لیے تو تسکین قلب وہ جان ہیں وہ
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کرو
سب جذبوں سے معتبر ہے اداس آنکھوں سے مسکرانا
ہم نے چہرے پر مسکراہٹ لا کے آئینوں کو ہمیشہ گمراہ رکھا ہے
زندگی کی کتاب سے مسکرانا چرا لیا کسی نے
مسکراہٹیں بانٹنے والوں کو رونا اکثر اکیلے ہی پڑتا ہے
ہائے وہ مسکراتی آنکھ کا دکھ ہائے وہ شخص بھی اجڑ گیا ہے
مسکراہٹ زندہ دلی کی علامت ہے
مسکراہٹ محبت کی پہلی زبان ہے
ہمیشہ مسکرایا کریں مسکراہٹ پر خرچ نہیں
لیکن منافع بے شمار ہے
مسکراہٹ شخصیت کی آئینہ دار ہے
مسکراہٹ زندگی کا دوسرا نام ہے
ایک انسان کی مسکراہٹ دوسرے
انسان کی خوشی کا باعث ہوتی ہے
مسکرانے سے غم میں کمی واقع ہوتی ہے
مسکراہٹ دل اور دوستی کی کنجی ہے
مسکراہٹ سے بڑے بڑے غم کو چھپایا جا سکتا ہے
خوشی ہو یا غم حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں
ہمیشہ مسکرانے کی عادت ڈالیں مسکراہٹ کو زندگی
کا حصہ بنا لیں کامیابی آپ کا مقدر بن جائے گی
مسکراہٹ کو انسان تو انسان جانور بھی پسند کرتے ہیں
مسکرانے کی عادت سے غم پر قابو پانے
میں انسان کو کافی مدد ملتی ہے
مسکرانے والے انسان کے دوست زیادہ اور دشمن کم ہوتے ہیں
آپ کی ایک مسکراہٹ زندگی میں بہت بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مسکرانے والے لوگ لمبی
عمر جیتے ہیں اگر آپ بھی لمبی عمر جینا چاہتے ہیں
تو آج سے ہی مسکرانا شروع کر دیں
خوش رہنا بھی ایک فن ہے اس فن کو ہر حال میں
سیکھنا چاہیے کیونکہ یہ فن انسان کو مشکل ترین
حالات میں بھی جینا سکھا دیتا ہے
مسکراہٹ ہی اصل میں آپ کی حقیقی سرمایہ کاری
ہوتی ہے مسکراہٹ میں کنجوسی انسان کو خوشیوں
سے کافی دور لے جاتی ہے
مسکرانے سے آپ کا کوئی خرچہ نہیں ہوتا بلکہ مسکرانے
سے آپ کو بہت فائدہ ہوتا ہے آپ ذہنی طور پر خوش
رہتے ہیں اور مسکرانے سے آپ کا دل بھی مضبوط
ہوتا ہے مسکرانے سے آپ کی سوچ پر بہت اچھے
اثرات مرتب ہوتے ہیں
مسکراہٹ ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے جب ہم مسکرانا
چھوڑ دیتے ہیں تب ہم اپنی شناخت کھو دیتے ہیں
کیونکہ مسکراہٹ ہی اصل فرق پیدا کرتی ہے
آپ ہزاروں دکھوں اور غموں کو ایک چھوٹی سی
مسکراہٹ کے پیچھے چھپا سکتے ہیں
مسکراہٹ انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ایک عظیم تحفہ ہے اس عظیم تحفے کی قدر کریں
یعنی مسکرانے میں کنجوسی نہ کریں کھل کر مسکرائیں
مسکراہٹ ایک انمول چیز ہے جو پیسوں سے نہیں خریدی جا
سکتی مسکراہٹ آپ کو طاقت اور قوت عطا کرتی ہے
کبھی کبھی معمولی سی مسکراہٹ آپ کو نئی زندگی عطا
کر دیتی ہے مسکراہٹ کی اہمیت اور ضرورت کو اپنے
لیے اور دوسروں کی زندگی کے لیے سمجھنے کی پوری
پوری کوشش کریں زندگی بہت آسان ہو جائے گی
مسکراہٹ مایوسی میں روشنی کی کرن ہے