So friends in this post we have brought you Husband Wife Quotes in Urdu which you can read and also share with your loved ones.
Best Husband Wife Quotes in Urdu
گھر کے اندر موجود اس مزدور کی قدر کریں
جو آپ کی زندگی میں آئی اور پھر
کبھی چھٹی پر نہیں گئی
عورت کو کوئی کام کبھی تھکا نہیں
پاتا رویے تھکا دیتے ہیں
قسمت اور بیوی تنگ تو کرتی ہے لیکن
جب ساتھ دیتی ہے تو زندگی بدل دیتی ہے
بیوی کا قد میاں سے چھوٹا ہی ہونا چاہیے
کیونکہ جب بات کرنی ہو تو بیوی سر اٹھا
کے بات کرے اور میاں سر جھکا کے بات سنے
بیماری میں بیوی کی تیمارداری کرنے پر
بھی اللہ نے ثواب رکھا ہے کیونکہ بیوی حلال
عورت ہے اللہ نے حلال میں برکت رکھی ہے
رزق عورت کے نصیب سے ہوتا ہے جبکہ
اولاد مرد کے مقدر سے اس لیے رزق کے لیے
مرد نہ بدلو اور نہ ہی اولاد کے لیے عورت
اگر میاں بیوی کی اپس میں بن جائے تو
پھر سارے خاندان کی ان سے نہیں بنتی
ہم سفر خوبصورت نہیں قدر کرنے
والا ہونا چاہیے
مرد کی غیرت کا معیار یہ ہے کہ وہ جس
عورت سے پیار کرے اس کے علاؤہ کسی
عورت کی طرف انکھ اٹھا کر مت دیکھے
ایک اچھا شوہر مذاق میں بھی اپنی بیوی
کی بےعزتی نہیں کرتا
عورت نازک ہوتی ہے اور مرد سخت جان
اس کے باوجود بھی عورت مرد کا تھپڑ
سہ لیتی ہے اور مرد عورت کی اونچی
آواز بھی برداشت نہیں کر سکتا
اپنی بیوی کے خلاف کسی کو بات کرنے
کا موقع نہ دیں کیونکہ باوقار شوہر
اپنی بیوی کے وقار اور عزت نفس کا
خود خیال رکھتا ہے
شادی اس مرد سے کرنی چاہیے جس کی
بات کو اس کے گھر والے سنتے ہوں اور
عمل بھی کرتے ہوں جس کی اپنے والدین
سے دوستی ہو ناکہ ایسا مرد ہو جو اپنے
گھر والوں سے بے جا ڈرتا ہو بھگتنا بیوی
کو پڑتا ہے ایسا مرد بیوی کے حقوق بھی
ڈر کی وجہ سے ادا نہیں کر پاتا
ایک بیوی کو اپنے شوہر سے جو سب
سے زیادہ قیمتی اور ضروری چیز چاہیے
ہوتی ہے وہ ہے اس کا احساس اور عزت
شوہر کا لاپرواہ ہونا بیوی کو نفسیاتی
مریض بنا دیتا ہے
شوہر کے لباس سے بیوی کی نفاست اور بیوی
کے لباس سے شوہر کی غیرت کا پتہ چلتا ہے
کھانا کپڑا بیوی کا حق ہے اور اس کو
خوش دلی اور کشادگی کے ساتھ ادا کرنے
کے لیے دوڑ دھوپ کرنا شوہر کا
انتہائی خوشگوار فریضہ ہے
نکاح کے بعد عورت شوہر کی ذمہ داری ہے
ان ہی عورتوں کو گھروں میں جائز مقام
ملتا ہے جن کے شوہر تگڑے ہوں یعنی
بلاوجہ کی روک ٹوک سے بیوی کی
حفاظت کریں تاکہ اسے گھر تک تنگ نہ
لگے اس کا بھی اب یہ ہی گھر ہے اسے
بھی یہاں سہولت کے ساتھ رہنا ہے
اپنی بیوی کو بیمار کمزور اور بدصورت
بنانے میں سب سے زیادہ ہاتھ شوہر کا ہوتا ہے
اگر آپ اپنی بیوی کا خیال رکھیں اس سے
کم لڑائی جھگڑے کریں اس کی تعریف کریں
تو وہ جوان خوبصورت اور ہنستی
مسکراتی ہے رہے گی ورنہ بیس سال کی
بیوی بھی آپ کے سخت رویے سے چالیس
کی عورت بن جائے گی
ہر میاں بیوی پر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے
جب کچھ لوگ ان کے رشتے کو کمزور کرنے
کی کوشش کرتے ہیں جو اس مشکل
وقت میں نکل گیا وہ سکھی اور جو
لوگوں کی باتوں میں آگیا اس کا مقدر نہ
ختم ہونے والا دکھ ہے
حضرت معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ
نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ہماری
بیویوں کا ہم پر کیا حق ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ جب تم
پہنو تو اسے بھی پہناؤ اس کے چہرے پر
مت مارو نہ اسے بدصورت کہو اور اسے
اگر شوہر کا یہ حق ہے کہ اس کا حکم مانا جائے تو بیوی
کا بھی یہ حق ہے کہ اس کی جائز خواہشات کو پورا کیا جائے
بیوی کے لیے شوہر سے اور شوہر کے لیے بیوی سے اچھا
کوئی دوست نہیں واحد ایسا دوست جو بہترین مشورہ دے
کیونکہ جو بھی ہو اچھے اور برے حالات کا سامنا دونوں
کو مل کر کرنا پڑتا ہے یہ ہی دوستی ہے
شوہر اگر گھر سے دور ہو تو لوگوں سے بھرا ہوا گھر
بھی عورت کو ویران اور خالی لگتا ہے
اپنی بیوی کو کبھی بھی دکھ نہ دیں کیونکہ بیویوں کی
دنیا بہت چھوٹی ہوتی ہے اپنے شوہر سے شروع ہوتی ہے
اور شوہر پر ہی ختم ہو جاتی ہے
صاحب کو اپنی بیوی کے لیے اتنا اچھا ہونا چاہیے کہ بیوی
دعا کرے کہ میری بیٹی کو بھی آپ جیسا ہم سفر ملے
اپنی بیوی کو وقت دیں عزت دیں محبت دیں اس کا خیال
رکھیں اس سے پہلے کہ کوئی غیر مرد اس کا خیال رکھے
جس طرح استری کرنے سے کپڑوں میں جان آتی ہے بالکل اسی
طرح سب کے سامنے عزت دینے سے بیوی میں بھی جان آتی ہے
جب شوہر اپنی بیوی کو حقیقی محبت دیتا ہے تو بیوی
اپنے والدین سے بڑا درجہ شوہر کو دیتی ہے
بہت عظیم ہے وہ میاں بیوی جو ایک دوسرے کے عیب چھپاتے
ہیں اور کسی کے سامنے اپنے شریک سفر کی برائی نہیں کرتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان مرد کے
پاس اسلام کے بعد سب سے قیمتی چیز اس کی بیوی ہے
خوش نصیب ہوتی ہے وہ عورت جو مرد کی بے شمار
چاہتوں کی اکیلی وارث ہوتی ہے
بہترین کی خواہش تو سب ہی کرتے ہیں مگر بہترین پانے کے لیے
بہترین بننا بھی پڑتا ہے کیونکہ پاک تو پاکیزہ کو ہی ملتا ہے
عورت کی عزت کرو اس لیے نہیں کہ وہ عورت ہے بلکہ یہ ثابت
کرنے کے لیے کہ آپ کی تربیت ایک اچھی ماں نے کی ہے
عورت کو دینے والے تحفے میں سب سے نایاب تحفہ عزت ہے
جو بہت کم مرد ہی دے پاتے ہیں
زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا پیار اور احساس
کرنے والا ساتھی ہو تو عورت غریبی میں بھی ملکہ
جیسی زندگی گزار سکتی ہے
اچھا ہم سفر کا ساتھ انسان کو مشکل راستے میں
بھی تھکنے نہیں دیتا
عورت تمام مصیبتوں سے تنہا لڑ سکتی ہے
اگر اس کا مرد اس کے پیچھے کھڑا ہو
اگر بیوی کسی جائز وجہ سے آپ سے ناراض ہوتی ہے
اور غلطی آپ کی ہے تو بیوی کو راضی کر لینے میں کوئی
برائی نہیں بلکہ یہ آپ کی اعلی ظرفی ہوگی راضی کرنے سے
آپ کی عزت میں ذرا برابر کمی نہیں آئے گی بلکہ بیوی کی
نظر میں آپ کی عزت اور مان بڑھ جائے گا
عورت کو دنیا کا کوئی کام نہیں تھکا سکتا لیکن اگر رویوں
میں کڑواہٹ آ جائے تو مضبوط سے مضبوط عورت بھی
تھک کر ہار جاتی ہے
بہترین ہیں وہ خاوند جس سے شادی کر کے بیوی اتنی ہی خوش
رہے جتنی اس سے شادی کرنے سے پہلے خوش رہتی تھی
اچھا شوہر
بیٹیاں جب سسرال میں خوش ہوں تو وہ خود ہی میکے جانا
کام کر دیتی ہیں شوہر کے بغیر دل نہیں لگتا اگر شوہر اچھا
ہو تو بیوی برے سسرال میں بھی گزارا کر لیتی ہے
ایک بیوی کو اپنے شوہر کو جو سب سے قیمتی اور ضروری
چیز چاہیے ہوتی ہے وہ ہے اس کا احساس اور عزت