45+Best Islamic Poetry in Urdu
تم حالات کی بات کرتے ہو میں نے تو
درود شریف سے تقدیروں کو بدلتے دیکھا ہے
جس کی کوئی گارنٹی نہیں اس کا نام زندگی ہے
جس کی فل گارنٹی ہے اس کا نام موت ہے
لوٹ اپنے رب کی طرف
زندگی آزمائشوں کا سمندر ہے کسی سے لے کر آزمایا جاتا ہے
تو کسی کو دے کر آزمایا جاتا ہے کہیں صبر کی اور
کہیں شکر کی آزمائش ہے
رخصت یار کا منظر بھی کیا منظر تھا
میں نے خود سے خود کو بچھڑتے دیکھا
درد اللہ سے بانٹ لو تو روح کو بھی سکون آ جاتا ہے
جب تمہارے پاس کچھ بھی نہ رہے
تب بھی یقین رکھنا کہ تمہارے پاس اللہ ہے
دو روٹی ہوں سکون کی تھوڑی سی دال ہو
کم ہو تو کوئی غم نہیں لیکن حلال ہو
لوگ لاکھ کہیں یہ ممکن نہیں میں نے
اس کے کن سے تقدیریں بدلتی دیکھی ہیں
کوشش کریں کہ نسلی لوگوں سے تعلق رکھیں
یہ ناراض بھی ہوں تو عزت اور کردار پہ بات نہیں کرتے
لوگ بس مشورہ دیتے ہیں ساتھ صرف اللہ دیتا ہے
ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں
اب بتا کون سے دھاگے کو جدا کس سے کریں
یہ بھی اچھا ہے کہ صرف سنتا ہے دل
اگر بولتا تو قیامت ہوتی
یا اللہ میرے بس میں کچھ نہیں ہے
مجھ پر میری ہمت سے زیادہ آزمائش نہ ڈالنا
ہر کامیاب مرد کے پیچھے بوڑھے ضعیف
ماں باپ کی قیمتی جوانی ہوتی ہے
اپنی پیشانی کو سجدوں سے محروم نہ رکھ اقبال
بڑی قیمت چکائی ہے اس کی حسین ابن علی نے
یہ زمین رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا
چلے جب میرے محمد ﷺ تو جہاں نے چلنا سیکھا
یہ کافی نہیں فقط کے صفائی جبین دے
کوئی سجدہ ایسا کر کہ گواہی زمین دے
تعریف کے محتاج نہیں ال محمد ﷺ
پھولوں کو کبھی عطر لگایا نہیں جاتا
سر ہو سجدے میں دل میں دغا بازی ہو
ایسے سجدے سے بھلا کیسے خدا راضی ہو
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں
مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا
کہاں تیرا آستانہ کہاں میری سجدہ ریزی
تیرے در کے ہو جو قابل وہ میں سر کہاں سے لاؤں
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
تیری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر اعمال کی قبولیت
نہ مجھے سلیقہ التجا نہ مجھے شعور نماز ہے
خاک سے دور کوئی اور مقام مانگتی ہے روح
تخلیق سے پہلے کا جہاں مانگتی ہے
میں آدم زاد ہوں مولا تو مجھ کو جانتا تو ہے
کہ زیادہ آزمائش پر میں جنت ہار جاؤں گا
بڑی عجیب ہے نادان دل کی خواہش یا رب
عمل کچھ نہیں اور دل طلبگار ہے جنت کا
اتش دوزخ نہ دیکھ غضب سے مجھ کو
بڑا رحیم ہے وہ جس کا گنہگار ہوں میں
کون یہ کہتا ہے خدا نظر نہیں آتا
وہی تو نظر آتا ہے جب کچھ نظر نہیں آتا
میرے کانوں کو دستک کی ضرورت نہیں ہوتی
مجھے عشق اٹھاتا ہے اذان سے پہلے
چوکھٹیں قبر کی خالی ہیں انہیں مت بھول
جانے کب کون سی تصویر سجا دی جائے
رات کے آخری پہر میں اٹھ کر رب کو راضی کرنا عشق ہے
نادان تھے جو رکھتے تھے امیدیں کسی پر
ذات خدا کے علاؤہ کوئی کسی کا نہیں ہوتا
زمانے کا سہارا تو بظاہر ایک دکھاوا ہے
حقیقت میں مجھے میرا خدا گرنے نہیں دیتا
کسی کی آنکھ تمہاری وجہ سے کبھی نم نہ ہو
کیونکہ تمہیں اس کے ہر آنسو کا قرض چکانا ہو گا
کچھ وقت خدا کو دینے سے خود کا وقت سدھر جاتا ہے
کچھ دولت پہ ناز کرتے ہیں کچھ صورت پہ ناز کرتے ہیں جن
کے ہاتھوں میں دامن مصطفیٰ ہو وہ امتی ہونے پر ناز کرتے ہیں
جس خواب میں ہو جائے دیدار نبی ﷺ حاصل
اے عشق کبھی ہم کو بھی وہ نیند سلا دے
یہ بھی آپ کی رحمت کا قصہ ہے مجھ سا گنہگار بھی
امت کا حصہ ہے امت کو جہنم سے رہا کون کرے گا
یہ کام محمد ﷺ کے سوا کون کرے گا
اپنا معیار زمانے سے جدا رکھتے ہیں
ہم تو محبوب بھی محبوب خدا رکھتے ہیں
دوا کی تلاش میں رہا دعا کو چھوڑ کر
میں چل نہ سکا جہاں میں خطا کو چھوڑ کر
حیران ہوں آج اپنی حسرتوں پر عباس
ہر چیز مانگی خدا سے خدا کو چھوڑ کر
میرے شوق کی یہی لاج رکھ وہ جو طور ہے بہت دور ہے
میری غفلتوں کی بھی حد نہیں تیری رحمتوں کی بھی
حد نہیں نہ میری خطا کا شمار ہے نہ تیری عطا کا شمار ہے
پوچھا مشکل میں رہتا ہوں کہا اسان کر ڈالو
کہ جس کی چاہ زیادہ ہو وہی قربان کر ڈالو
تیری قدرتوں کا شمار کیا تیری وسعتوں کا حساب کیا
تو محیط عالم رنگ وبو تیری شان جل جلالہ ہو
اے اللہ اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے تو میرے
جسم میری روح کو اچھا کر دے یہ حالت اپنی جو میں
نے خود بنائی ہے مگر جیسا تو چاہتا ہے اب مجھے
ویسا کر دے میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کر دے
کاش وہ چہرہ میری آنکھ نے دیکھا ہوتا مجھ کو تقدیر
نے اسی دور میں لکھا ہوتا باتیں سنتا میں بھی پوچھتا
معنی ان کے میں آپ کے سامنے اصحاب میں بیٹھا ہوتا
ہر سیاہ رات میں روشن ہے حدیثیں ان کی
آپ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتا
I hope so you Like it Comment for more Urdu Poetry, Love Poetry, 2 Lines Poetry, Attitude Poetry in Urdu 2 Lines, Urdu Quotes, Good Morning Quotes, Motivational Quotes, Love Quotes about Life in Urdu, Islamic Information, Islamic Poetry in Urdu 2 Lines, Brother and Sister Quotes, Father and Mother Quotes, Kismat Quotes in Urdu, Sabar Quotes in Urdu, Hazrat Ali Quotes in Urdu, Allama Iqbal Quotes in Urdu, Best Islamic Poetry in Urdu IBesSad Quotes about Life in Urdu, Urdu Story, Islamic Waqiat and More
Thanks for Visiting