Urdu quotes explore various aspects of life, such as love, resilience, and the pursuit of happiness. These passages are not mere words. They are pearls of wisdom passed down from generation to generation, comforting and encouraging in times of need.
So friends we have brought for you Urdu Quotes about Life which are in picture and text. You can share with your loved ones and friends.
Click for more Urdu Quotes about Life
50+Urdu Quotes about Life
مولانا جلال الدین رومی کہتے ہیں دوستی کی
کشتی میں پہلا سوراخ شک کا ہوتا ہے
لوگ خوش رہنے کی دعائیں دیں گے
پھر خوش دیکھ کر حسد بھی کریں گے
جب لوگ غصے میں ہو تو !! ان کی بات غور سے
سنا کرو کیونکہ اصل حقیقت تب سامنے آتی ہے
احترام اور محبت کے رشتوں کو سمجھنے کیلئے
زبان سے کہیں زیادہ احساس کی ضرورت ہے
بعض لوگوں کے دلوں میں واقعی ہی سوراخ ہوتے ہیں اُن کے
دلوں میں جتنی بھی مُحبتیں ڈال لیں وہ خالی ہی رہتے ہیں
جب ناخن بڑھ جاتے ہیں تو ناخن ہی کاٹے جاتے ہیں ،
انگلیاں نہیں بلکل اسی طرح جب کسی رشتے میں غلط
فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں تو غلط فہمیاں ختم کرنی
چاہئے ، رشتہ نہیں
جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ کا وجود، آپ کے الفاظ ،
آپ کی ذات کسی کے لیے بوجھ ہے تو سب معاملات اور
لوگوں کو وقت اور حالات پر چھوڑ دیں
ایک فرشتہ دائیں جانب اور ایک بائیں
تو سوچو انسان کتنی بے اعتبار مخلوق ہے
جب دل دُکھتے ہیں تو زبانیں خود ہی بند ہو جاتی ہیں
ضروری نہیں کچھ غلط کرنے سے دُکھ ملے حد سے
زیادہ اچھے ہونے کی بھی قیمت چکانی پڑتی ہے
الفاظ تو صرف بہانہ ہیں یہ اندرونی بندھن ہے جو ایک
شخص کو دوسرے کی طرف کھینچتا ہے ، الفاظ نہیں
سانپ سو سال بعد انسان بنتا ہےاور انسان کو
جب موقع ملتا ہے سانپ بن جاتا ہے
صبر کا تو پتہ نہیں پر اتنی سمجھ آگئی ہے!! جو آپ کا نہیں ،،
اس کے پیچھے بھاگ کے خود کو نہ تھکاؤ
جب درد سہنا ہی خود ہے تو کسی کو بتا کر تماشہ کیوں کرنا
حقیقت ہے انسان اپنی لگائی ہوئی اُمیدوں سے ہی
دھوکہ کھاتا ہے
آپ کے آس پاس بہت سارے لوگ آپکی مدد کرنا چاہتے ہیں
لیکن آپکی فطرت، سلوک اور سخت مزاجی کی وجہ
سےوہ ایسا نہیں کر پاتے
چھوٹے ہمیشہ اپنے بڑوں سے سیکھتے ہیں
عادتیں، عبادتیں، محبتیں اور نفرتیں
کچھ وقت اور کچھ واقعات انسان کو اتنا خاموش
بنا دیتے ہیں کہ ضروری بات کرنے کوبھی دل نہیں کرتا
اعتبار ضرور کریں دوسروں پر لیکن کسی کو موقع نہ دیں
کہ وہ آپ کو اندھا سمجھنے لگے
یہ دنیا محفلوں میں بدنام اور منہ پہ سلام کرتی ہے
مضبوط ترین ہوتا ہے وہ رشتہ (تعلق) جہاں
عیب گنوائے نہیں جاتے، بلکہ چھپائے جاتے ہیں
یقین جانیں دنیا کے بہت سے مسائل ختم ہو جائیں گے
اگر ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کے بجائے
ایک دوسرے سے بات کریں
لوگوں سے یاد کرنے کا شکوہ مت کرو کیونکہ جو انسان
اپنے رب کو بھول سکتا ہے وہ سب کو بھول سکتا ہے
اکثر سہارے ہی بے سہارا کرتے ہیں
انسان تین ہی اچھے ہوتے ہیں ایک وہ جو مر گیا
دوسرا وہ جو پیدا نہیں ہوا تیسرا وہ جسے ہم جانتے نہیں
زخم چھپانے کا ہنر سیکھو ورنہ یہاں ہر دوسرا انسان
ہاتھ میں نمک لئے پھرتا ہے
جب رشتے ضرورت کے ہوں تو، پھر ان کی یاد بھی
ضرورت کے وقت ہی آتی ہے
انسان کے دل توڑنے کا کفارہ صرف اس سے معافی مانگنے
پر ہی پورا ہوتا ہے
انسان کو دنیا میں اپنی جنت بنانے کے لیے بھیجا گیا ہے
مگر انسان دنیا کو ہی اپنی جنت بنانے میں مگن رہتا ہے
عزت ایک ایسا انمول موتی ہے جسے آپ دوسروں میں
جتنا تقسیم کریں گےآپ کو اتنا ہی واپس ملے گی
لوگوں پر جتنا بھی اعتبار ہو ان کے لئے اپنی زندگی کے
کمروں میں سے صرف مہمانوں والا کمرہ ہی کھولیں
اللہ تعالی سے لگائی ہوئی امیدیں سکون دیتی ہیں اور
لوگوں سے لگائی ہوئی امیدیں ڈپریشن دیتی ہیں
بعض اوقات ہم لوگوں کی اصلیت جانتے ہوئے بھی باتیں
اگنور کرتے ہیں کیونکہ ہم انہیں کھونا نہیں چاہتے
حقیقی چیزیں صرف ایک بار ہوتی ہیں موت، پیدائش
محبت، کچھ بھی دو بار نہیں ہوتا سوائے وہم کے
جب تعلق توڑنے ہوں تو مصروفیت لوگوں کا
اہم بہانہ بن جاتی ہے
محرم اور نامحرم کے قوانین آپکی دلیلوں سے بدل نہیں جائیں
گےآپ جتنا حرام relation میں رہیں گے، اتنا حلال کو کھوتے جائیں گے
خاموشی اسی کی محسوس ہوتی ہے جس کا بولنا اچھا لگتا ہو
مخلص رشتوں کو مجبوریوں میں بھی ضائع نہ ہونے دیں
کیونکہ مجبوریاں تو ختم ہو جائینگی لیکن رشتے
دوبارہ نہیں جڑیں گے
کبھی کبھی زندگی میں سب کچھ خدا پر چھوڑ دینے
کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوتا
تین چیزیں کبھی واپس نہیں آتی
بولے گئے الفاظ،گزرا ہوا وقت،ٹوٹا ہوا بھروسہ
خود غرض لوگ سائے کی طرح ہوتے ہیں جو روشنی میں تو
نظر آتے ہیں مگر اندھیرے میں غائب ہو جاتے ہیں
ساتھ تو زندگی بھی چھوڑ دیتی ہے پھر انسان کیا چیز ہے
انسان مایوس اور پریشان اُس وقت ہوتا ہے جب وہ اللہ کو
راضی کرنے کی بجائے لوگوں کو راضی کرنے میں لگ جائے
جتنی دنیا اپڈیٹ ہوتی جا رہی ہے اتنا ہی انسانوں میں
خیر و شکر کم ہوتا جا رہا ہے
انسان کی دو چیزیں درست ہو جائیں تواُس کے باقی سارے
کام سیدھے ہو جاتے ہیں اس کی نماز اور اُس کی زبان
کوئی کتنا بھی اچھا ہو پہلے اپنا ہی سوچتا ہے
جہاں باتیں دِلوں کو زخمی کر جائیں وہاں باتیں
ختم کر دینی چاہیئے
تم غلام ہواس شخص کے سامنےجس سے تم محبت کرتے ہو،
اور وہ تمہیں کبھی بھی آزاد کر سکتا ہے
کچھ لوگوں کی فطرت پرندوں کی طرح ہوتی ہے” جہاں دانہ
وہیں ٹھکانہ “کوشش کریں رشتوں میں مخلص رہیں
ہر انسان بیزار ہے زندگی سے اور ہر انسان لمبی زندگی کی
چاہ رکھتا ہے
ہمیں ڈھانپ کر وہی رکھتا ہے جس کے لیے ہم قیمتی ہوتے ہیں!
پھر چاہے وہ ہمارا رب ہو یا پھر کوئی انسان
زندگی میں ہمیشہ ان لوگوں کا چناو کریں جن کو عزت دینے
پر وہ خود سے بڑھ کر آپ کو عزت دیں
میں نے اپنی قسمت کو اللہ پے چھوڑ دیا ہے اس لیے نہیں کے
وہ بہتر کریگا بلکے اس لئے کے اللہ سے بہتر کوئی کرنہیں
سکتا دعا سے نصیب بدل جاتے ہیں پر ان کے جو اپنی دعاؤں
پر یقین رکھتے ہیں، ہر آزمائش سے گزر جاتے ہیں
جنہیں سب چھوڑ جائیں انہیں اُداسی اور تنہائی تھام لیتی ہے
دیکھ کر سوچتا ہوں قبروں کو لوگ مر کر یہاں پہ آتے ہیں وہ
جو مرتے ہیں سرد لہجوں سے ایسے انساں کہاں پہ جاتے ہیں
اکثر جس شخص سے آپ کو امید ہوتی ہے کہ سہارا دے
گاوہی شخص آپکی بنیادیں ہلا دیتا ہے
لوٹ کر یادیں آتیں ہیں وقت نہیں
جن پر دنیا تمام ہو جائے اُن سے آگے جہاں نہیں ہوتے
دنیا کا دستور ساتھ وہاں تک مطلب جہاں تک
لوگ بدلتے تھوڑی ہیں بس ان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں