So friends we bring you 35+ Sabar Quotes in Urdu with Images and Text.Which you can read and share with your friends on Facebook, Instagram, Twitter and TikTok.I hope you like it.
For more Sabar quotes in urdu do share your valuable opinion in comment.
Read The Sabar Quotes in Urdu
کر لیا ہے اب صبر ہو گیا ہے شروع خدا پر یقین کا سفر
فرض ہوتے ہیں آنسوؤں کے سجدے بلند جب آزمائش کی
آذان ہوتی ہے بڑا مشکل ہے ضبط کا وضو سنبھالنا
بڑی لمبی یہ صبر کی نماز ہوتی ہے
صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑو ہر کام
آسان ہونے سے پہلے مشکل ہوتا ہے
اللہ نے یہ کبھی نہیں کہا کہ راستہ آسان ہوگا
اللہ نے یہ کہا بے شک میں ان کے ساتھ ہوں جن میں صبر ہو
خواہشیں بادشاہوں کو غلام بنا لیتی ہیں
مگر صبر غلاموں کو بادشاہ بنا دیتا ہے
زندگی کی کتاب کے سب اوراق ہمارے مطابق نہیں ہوتے
بس اگر کوئی ایسا ورق آ جائے سامنے جس میں
راحتیں نہ ہو تو صبر کیجئے
تمہارا صبر تمہیں کامیابی عطا کرتا ہے
اختلافات پر صبر کرنا اور دوسروں کو
برداشت کرنا ہی اخلاق ہے
صبر دل ہلا دینے والی مصیبتوں کو آسان بنا دیتا ہے
زندگی کی محفل میں جب صبر آتا ہے
تو بے شمار گناہ اٹھ کر چلے جاتے ہیں
صبر کرنے والا کامیابی سے محروم نہیں رہتا
چاہے اسے طویل زمانہ لگ جائے
اپنی روح کے باغ میں صبر کی کھیتی کاشت کرو
بے شک اس کا بیج کڑوا ہے لیکن پھل میٹھا ہے
تم شکوہ کرتے ہو کہ تمہیں تمہاری چاہت نہیں دی گئی
وہ تو ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے
تو وہ کیسے تمہیں غلط دے اس کی چاہت ہے کہ
تم اس کی چاہت پر راضی ہو جاؤ تاکہ وہ تمہیں پھر
تمہاری اس چاہت سے بھی زیادہ نواز دے
صبر ایک بہت مشکل آزمائش کا نام ہے زندگی کے
اکثر مقام ایسے آتے ہیں جب انسان کہتا ہے کہ اخر کب تک
میں ہی کیوں اور بے شک یہ قدرتی طور پر ہوتا ہے
بہت تھک جاتا ہے انسان مگر ایک بات یاد رکھیں
کہ آپ کی آزمائش جتنی مشکل ہوتی ہے
اس کا اجر بھی اتنا ہی عظیم ہوگا
تم اللہ کے سپرد کیے ہوئے فیصلوں کو نہیں سمجھ سکتے ہو
وہ جو کن فیکون کا مالک ہے وہ ہر چیز ایک بہترین وقت
پر عطا کرتا ہے تم صبر کرو تاکہ تمہیں تمہارے
صبر کا اجر بھی دگنا مل سکے
چیزیں خراب ہوتی ہیں پہلے سے زیادہ بہتر ہونے کے لیے
ان آزمائش کے بعد اللہ کا معجزہ ہے تمہارے لیے
مت ہارو امید یہ تو آزمائش ہے فقط کچھ ہی لمحوں کی
آزمائش کے بعد سکون کا وعدہ بے وجہ تو نہیں
ہمت مت ہارو دعا مانگتے رہو تب تک جب تک
جواب نہیں مل جاتا جب وہ تمہیں صبر کی انتہا کو لے آیا ہے
تو یقین رکھو کہ آزمائش اب ختم ہونے والی ہے اور پھر
ہر اس چیز سے نواز دیا جائے گا جس کے لیے تم
راتوں کو اٹھ اٹھ کر جھولی پھیلایا کرتے تھے
جب تم ناممکن حالات میں بھی اللہ کا در نہیں چھوڑتے
تب وہ تمہیں اپنے معجزات سے نوازتا ہے
جب آپ کچھ بھی نہ بدل سکیں تو اپنی دعاؤں میں اِضافہ کر
دیں کیونکہ اس ذات کے سوا کوئی آپ کو کچھ نہیں دے سکتا
وہ جس کی محبت کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ہے
تم خود کی الجھنوں کو اسے سونپ دو پھر اس کی
رحمتیں کی خود پر دروازے کھلتے دیکھو کہ جہاں
جا رہے تھے تم اس جگہ سے بہتر ہے یہ جگہ جہاں اب تم ہو
جب آپ کو کوئی راستہ نظر نہ آئے حالات بالکل ناممکن
لگنے لگیں اور راستے تنگ نظر آئیں تب اور بھی زیادہ
یقین سے دعا کرنا کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب سب
سے زیادہ ہمارا صبر آزمایا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی
ہماری دعا قبول ہونی ہوتی ہے اور ہم نے جیسے باقی
امتحان پاس کر لیے اسی طرح اس امتحان
میں بھی کامیاب ہونا ہے اللہ پر توکل رکھ کر
پتہ ہے صبر کی انتہا کیا ہے اس وقت بھی صبر کرتے رہنا
جب لگ رہا ہو کہ اب کچھ نہیں بچا سب ختم ہو گیا
اب آنکھوں میں اور آنسو نہیں بچے اب دل میں اور برداشت
نہیں رہی اب میں گر جاؤں گا میرے قدم لڑکھڑا رہے ہیں
ہم صبر کو آسان سمجھتے ہیں صبر ہرگز آسان نہیں یہ بہت
بڑی قربانی ہے اس لیے صبر اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہے
جس دن تم نے اپنے بگڑے ہوئے کاموں میں شکوے کی
جگہ اللہ کی مصلحتوں پر غور کرنا شروع کر دیا نا
یقین کرو تم کامیاب ہو گئے
مطمئن ہو جاؤ کیونکہ اب تمہیں تمہارے صبر کا انعام
بہت جلد ملنے ہی والا ہے تمہارے یہ آنسو جو ہیں اب
خوشیوں میں تبدیل ہونے والے ہیں اور فیکون سے
تمہارے لیے عرش سے معجزے اترنے والے ہیں
خدا کے فیصلے محض تمہارے صبر کا امتحان ہیں
بے شک زیادہ وقت گزرنے پر تکلیف سہنا آسان
نہیں ہوتا لیکن جتنا زیادہ تم صبر سے کام لو گے اس
کا پھل اتنا ہی دگنا کر کے دیا جائے گا اور اس
ساری تلخی کا مداوا کر دے گا جس کے
کڑوے گھونٹ تم ہنس کر پی گئے تھے
جس طوفان سے تم اندر ہی اندر لڑ رہے ہو نا یقین کرو
یہ بھی تھم جائے گا اور جس طرح طوفان کے بعد
قوس قزح آتی ہے وہی قوس قزح تمہارے دل میں
بھی اطمینان کی صورت میں بن کر آئے گی تمہیں
سکون قلب نصیب ہوگا اور تمہاری تمام دعائیں
قبول کر لی جائیں گی
اداس مت ہو اللہ سب سے زیادہ مایوس کن لمحات
میں امید بھیجتا ہے سب سے بھاری بارش تاریک
ترین بادلوں سے ہوتی ہے
ہمیشہ یہی سوچ کر جیو کہ میرے اللہ نے مجھے بہت
کچھ دیا ہے اگر وہ میرے اعمال کے برابر دیتا تو
میرے پاس آج کچھ بھی نہ ہوتا
کبھی ایک دفعہ ممکن ناممکن کی حد سے باہر نکل کر
اپنی کوئی چیز اللہ سے مانگ کر تو دیکھو جل نہ سہی
دیر سے ہی سہی ضرور دے دی جائے گی
سورت یوسف مثال ہے کچھ چیزیں لمحوں میں نہیں دی
جاتی وہ اکثر صدیوں میں تمہارا حصہ لکھ دی جاتی ہیں
وہ تمہیں تمہاری ہی من پسند چیز کے
ہاتھوں بے بس کر دیتا ہے
ابھی تو وہ وقت بھی آنا ہے جب اللہ نے تمہارے صبر
کا صلہ تمہاری من پسند چیز کی صورت میں دینا ہے
بس تم اپنے پیارے اللہ پر یقین رکھو اور دعائیں مانگتے
رہو کیونکہ اسے اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھنا آتا ہے
جب تم صبر کرو گے تو راستے خود تمہارا رب بنائے گا
اس نے کہا ہے وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے تو جب
رب ساتھ ہے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات
حوصلے کی بات تمہارے لیے کیا ہو سکتی ہے
:حضرت علی نے فرمایا
کبھی بھی لوگوں کی باتوں سے پریشان نہ ہونا
کیونکہ آپ نے اپنا حساب رب کو دینا ہے ان لوگوں کو نہیں
جن کے دل اس کی محبت سے بھر جاتے ہیں
پھر وہ ان کے لیے تہجد خاص کر دیتا ہے
بعض اوقات بددعا دینے کی نہیں محض صبر کرنے کی ضرورت
ہوتی ہے دوسرے بندے پر وہ صبر ہی بہت بھاری پڑ جاتا ہے