In this blog post we have brought for you Ishq Poetry in Urdu 2 Lines which are very famous you can read them and also share with your friends
- I hope you will like these Poetry an Drd Do share your valuable feedback in the comments to More Poetry.
Top Ishq Poetry in Urdu 2 Lines
جسے پا نہیں سکتے
اسے سوچ کر بھی خوش ہونا عشق ہے
بے اثر ہیں تیری نگاہوں کے وار مجھ پر
مذہب عشق میں ہوں منکر کے مقام پہ
میری زندگی کی وہ شام حسین ہوجاۓ
جب میں تمہیں مانگوں اور ہر طرف سے آمین ہوجاۓ
جس دن تیرے عشق میں میری جان جائے گی
تو سمجھ لینا تیرا صدقہ دیا ہے تیری نظر اتاری ہے
کیسے بھلا دیتے ہیں لوگ تیری خدائی کو یا رب
مجھ سے تو تیرا اک شخص بھلا یا نہیں جاتا
چاہنے والے یہاں بہت ہیں مگر
تمناءِ دل ہے کہ مجھے بس اک تم چاہو
دربار عشق سے جو ملی خیرات مجھ کو
میرے نصیب کی جھولی میں انتظار آیا
باہر سے تو رونق ہے وہی آج بھی لیکن
اس عشق نے اندر سے جلایا ہے بہت کچھ
کر دیا اظہار عشق ہم نے ٹیلفون پر
لاکھ روپے کی بات تھی دو روپے میں اڑا دی
کمبخت عشق نے آج مجھے رولا دیا
جس پہ مرتی تھی اس نے ہی رولا دیا
میں بھی اس کی یاد بھلانے کے لیے پیتی گئ
اک دن ظالم نے اس میں بھی زہر ملا دیا
عشق نہ سہی تنہاٸی تو ملتی ہے
ملن نہ سہی جداٸی تو ملتی ہے
کون کہتا ہے محبت میں کچھ نہیں ملتا
دوست
وفا نہ سہی بےوفاٸی تو ملتی ہے
میں نے مانگا ہی نہیں بدلہ اپنی چاہت کا
میں چاہتا تھا میرا عشق ہو بلا مشروط
تم نے عشق کر کے یوں اجاڑ دی
جیسے زندگی باپ کی کمائی ہو
تیرے دیدار کی قیمت اگر میرا خون ہوتا
خدا کی قسم اک اک قطرہ تیری اک اک جھلک پہ بہا دیتا
مرتے ہوں گے لاکھوں تجھ پر
ہم تو تیرے ساتھ مرنا چاہتے ہیں
ساتھ چلنے کا حوصلہ بھی تو ہو
عشق لمحہ نہیں, زمانہ ھے
مسئلہ یہ نہیں کہ تیرے ہیں
مسئلہ یہ ہے کہ صرف تیرے ہیں
محبت خود سکھا دیتی ہے راضی با رضا ہونا
عشق جب کامل ہو جائے تو پھر شکوے نہیں رہتے
نہ جانے مجھ کو کیا ہوا اپنی بات کرتا ہوں
تو منہ سے تیری بات نکلتی ہے
تیرے عشق میں ہار بیٹھا ہوں
یہ کیسا روگ لگا… بیٹھا ہوں
ہم جو کہتے تھے تجھے بھولنا ممکن ہی نہیں
اب جو اس بات کو سوچیں تو ہنسی آتی ہے
اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حسن کا
کیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ اٹھا کے ہم
نا کر اے طبیب ناکام کوششیں میرے درد کو
سمجھنے کی پہلے تو عشق کر پھر چوٹ کھا پھر لکھ
میرے درد کی دوا
شکر کرو تم پہ مرتا ہوں
ورنہ میں تو زہر سے بھی نہیں مرتا
میں تو چلتی ہوں تیرے عشق کے انگاروں پر
پاؤں جلتے ہیں مگر دل کو قرار آتا ہے
جانتے ہیں وہ پھر بھی انجان بنتے ہیں
وہ اسی طرح ہم کو پریشان کرتے ہیں
پوچھتے ہیں ہم سے کہ آپ کی پسند کیا ہے
خود جواب ہو کر ہم سے سوال کرتے ہیں
زندہ رہا تو کرتا رہوں گا تم سے عشق
ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں مجھے مار دیجئے
اتنا تو کسی نے چاہا بھی نہیں ہو گا
جتنا میں نے صرف سوچا ہے تجھے
یہ نظر منتظر ہے تیری آج بھی
دل کسی اور سے آشنا ہی نہیں
میں کیوں راستہ دوں کسی اور کو
جب کوئی تیرے جیسا بنا ہی نہیں
یہ تقاضا عشق ہے یا میرے آنکھوں کی مستی
کھولو تو دیدار تمہارا بند کرو تو خیال تمہارا
جب بھی تیری قربت کے امکاں نظر آئے
ہم اتنا خوش ہوئے کہ پریشاں نظر آے
آساں نہیں دل کو سمجھانا
بہت مشکل ہے کسی سے دل لگانا
چلو مانا عشق رلاتا ہے
تم نے تو وعدوں کو بھی نا مانا
دل ایک ہے تو کئی بار کیوں لگایا جائے
بس ایک عشق بہت ہے اگر نبھایا جائے
خیالِ یار میں بیٹھے ہوئے وہ لوگ ہیں ہم
جنہیں زمانہ سمجھتا ہے کوئی کام نہیں
اے عشق اپنا طریقہ امتحان بدل
ہر محنتی شاگرد تیرا فیل ہوا ہے
گناہ کروا کے سارے زمانے کے
عشق پھر عبادت میں ڈالتا ہے
لے آیا عشق مجھ کو اس مقام پہ
اک پل کا تصور تیرے بنا جینے نہیں دیتا
سر راہ جس سے ملا نہیں جس کے گھر میں آج تک گیا نہیں
میں جنم جنم سے اسی کا ہوں اسے آج تک یہ خبر نہیں
تیرے عشق کا سرور تھا کہ خود کو برباد کر دیا
ورنہ تو لوگ آج بھی ہمارے دیوانے ہیں
تمہاری سنگت میں بہلنے لگا ہے دل
اب جو تم بچھڑو گے تو قیامت ہوگی
کیسے چلتا تیرے جنازے کے ساتھ
تیرے پیچھے تو میرا جنازہ چل دیا
بس گئی ہے میری سانسوں میں یہ کیسی مہک
کوئی خوشبو میں لگاؤں تیری ہی خوشبو آئے
وہ کہتا ہے بتا تیرا درد میں کیسے سمجھوں
میں نے کہا عشق کر اور کر کے ہار جا
اپنے وقت کے ہم بھی بہت بڑھے بادشاہ تھےصاحب
پر عشق کی راہوں میں آکر میری
حالاتے زندگی تبدیل ہو گئے
لفظ جب تک وضو نہیں کرتے
ہم تیری گفتگو نہیں کرتے
لگا کر عشق کی بازی سنا ہے روٹھ بیٹھے ہو
محبت مار ڈالے گی ابھی تم پھول جیسے ہو
عشق گڈی گڈے کا کھیل نہیں
صاحب
جان لے لیتا اچھے اچھوں کی
خیال تیرا بھی جان لیوا ہے مگر
تیرے خیال سے نکلوں تو جان جاتی ہے
ہم نے فجر کی دعا میں اسے مانگا
پر اسے چاہنے والا تہجد کا پابند تھا
تم سے جو عشق تھا وہ عشق بھی فسانا رہا
تمہاری یاد کا دستور بھی پرانا رہا
Visit for more Urdu Poetry, Love Poetry, Sad Poetry, Ishq Poetry in Urdu 2 Lines, Motivational Quotes, Good Morning Quotes, Love Quotes, Islamic Quotes, Hazrat Ali Quotes, Allama Iqbal Quotes in Urdu, Qismat Quotes, Sad Quotes about Life, 2 Lines Quotes about Life, 2 Lines Sad Quotes, Islamic Information, Islamic Waqiat and Urdu Story.